۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نایین

حوزہ/ مدرسہ علمیہ خواہران کی استاد: جو علم دین حاصل کرنا چاہتا ہوں اسے چاہئے کہ قوی ارادے کے ساتھ مدرسہ میں وارد ہو، اور سنجیدگی کے ساتھ علم دین حاصل کرے اور در عین حال تہذیب نفس سے غافل نہ ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصفہان/ مدرسہ علمیہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی استاد پریسا عرب نے اس مدرسے کی جدید الورود طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا: طلاب، علوم دینی اور تہذیب نفس کے درس سیکھنے کے بعد معاشرے میں تبلیغ کے فرائض انجام دیتے ہیں جس کا مقصد صرف اور صرف حصول رضائے الہی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ: بصیرت، زمانے سے آگاہ ہونا، انقلابی اور جہادی نشاط، علم دین کی بنیاد اور اس کا لازمہ ہے۔

پریسا عرب نے کہا کہ: دین انسان میں نشاط ایجاد کرتا ہے، بہت ساری تفریحوں سے بھی نشاط حاصل ہوتا ہے لیکن جو دین باوری اور دینداری سے نشاط حاصل ہوتا ہے وہ بہت عمیق اور گہرا ہے۔

عرب نے حصول علم دین کے مقصد کو قابلیت سے زیادہ اہم جانتے ہوئے کہا: طالب علم کی کامیابی کا سب سے اہم راز قابلیت نہیں ہے، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ قابلیت کی ایجاد، اور اسکی مدیریت اور بالآخر تقوی اور پرہیزگاری کا بھی ہونا ضروری ہے۔

مدرسہ علمیہ خواہران کی استاد نے احساس خوشبختی کو طالب علم کی ضروریات میں سے بیان کرتے ہوئے کہا: حصول علم دین میں صبر اور استقامت روحی اور معنوی رشد و ارتقاء کا سبب ہے، اور طلاب کو اس سے غافل نہیں ہونا چاہئے، نہ دوران طلبگی اور نہ ہی اس کے بعد۔

عرب نے مزید کہا کہ: جو علم دین حاصل کرنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ قوی ارادے کے ساتھ مدرسہ میں وارد ہو، اور سنجیدگی کے ساتھ علم دین حاصل کرے اور در عین حال تہذیب نفس سے غافل نہ ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .